ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی (سانا) کے مطابق تقسیم انعامات کی تقریب حلب شہر کی جامع مسجد«عبدالله بن عباس» میں منعقد کی گیی۔
مذکورہ قرآن و حدیث مقابلے وزارت اوقاف کے تعاون سے «حلب» میں منعقد کیے گیے تھے
تقسیم انعامات کی تقریب میں ڈکومنٹری دکھانے کے علاوہ تواشیح پیش کیا گیا اور پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیے گیے۔
حلب شہر کے میر، مفتی اعظم، ادارہ اوقاف کے نمایندے سمیت اعلی سرکاری اور مذہبی شخصیات پروگرام میں شریک تھیں۔
پروگرام میں «الأسد» قرآنی مراکز کے طلبا کے پینٹنگز اور کتب نمائش بھی منعقد کی گیی تھی۔
وزارت اوقاف کے سیکریٹری «سلمی عیاش» نے جنگ زدہ شہر میں اس شاندار مقابلوں کا دہشت گردوں کی شکست قرار دیا اور قرآنی تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر تاکید کی۔
بعث پارٹی کے نمایندے«فاضل نجار» نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ قرآنی تعلیمات کی مدد سے شدت پسندی کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔
تقریب میں کہا گیا کہ سات سو پچاس مدارس میں گرمیوں کے حوالے سے قرآنی کورسز منعقد کیے گیے جنمیں ۶۶ هزار طلبا شریک تھے۔
قابل ذکر ہے کہ قرآنی مقابلوں میں حفظ کے مختلف کیٹگریز بمع تفسیر شامل تھے۔
3640750