
ایکنا نیوز- عید غدیر کے موقع پر ملبرن میں آل یاسین استرالیا اور ادارہ چراغ هدایت (A Beacon Of Hope) کے تعاون سے کالینگ ووڈ ( Collingwood Town Hall) ہال میں جشن غدیر منایا گیا
پروگرام میں ایرانی، عراقی، لبنانی، هندوستانی، پاکستانی اور افغانی اقوام کے مختلف ادارے، انجمنیں اور تنظیمیں شریک تھیں.

ملبرن میں جشن غدیر نماز مغربین کے بعد شروع کیا گیا جو رات کے دس بجے اختتام پذیر ہوئے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد علامہ سید احمد حکیم نےامیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کے حوالے سے خطاب کیا بعد میں منقبت خوانی کی گیی۔

بچوں کے درمیان غدیر پینٹنگ مقابلہ،زیارت امین اللہ کی قرات اور دعا فرج پڑھی گیی جبکہ اختتام پر نیاز کیا اہتمام کیا گیا تھا۔
