فلپائن؛ «بلیو»مسجد میں ایرانی دارالقرآن کا قیام

IQNA

فلپائن؛ «بلیو»مسجد میں ایرانی دارالقرآن کا قیام

10:40 - September 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503526
بین الاقوامی گروپ: فلپائن میں حضرت محمد(ص) کے نام سے قایم قرآنی مرکز واحد رجسٹرڈ قرآنی مرکز ہے جسکے دروازے کے اوپر ایران لکھا ہوا ہے

فلپائن؛  «بلیو»مسجد میں ایرانی دارالقرآن کا قیام


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ادارے کے اعلی نمایندے قربانعلی پورمرجان، حمید مصطفوی اور فلپاین میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر محمد جعفری‌ملک نے مانیل میں بلیو مسجد کے حضرت محمد(ص) قرآنی مرکز کا دور اور ادارے کے سربراہ عبدالمنعم سلیمان سے ملاقات کی۔

عبدالمنعم سلیمان جو فلپاین کے معروف قاریوں میں شمار ہوتا ہے انہوں نے حضرت محمد(ص) قرآنی مرکز کے ایران و فلپاین کے مشترکہ تعاون کی مثال قرار دیتے ہوئے اس مرکز کی قرآنی خدمات پر بریفینگ دی۔


فلپاین میں امور مسلمین کی وزارت کے مطابق ایرانی مرکز نے تجویز دی ہے کہ وزارت کی درخواست پر وہ دوسرے قرآنی مرکز کے قیام کے لیے تعاون پر تیار ہے۔


مذکورہ ایرانی وفد نے فلپاین میں المصطفی کالج کا بھی دورہ کیا اور کالج کے سربراہ حجت‌الاسلام اکبری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کالج سربراہ نے اس ادارے کی تعلیمی خدمات کے حوالے سے تفصیلات پیش کی۔

3640782

نظرات بینندگان
captcha