ترکی ، قوت گویائی سے محروم بچوں کو قرآن سکھانے کا مرکز قایم

IQNA

ترکی ، قوت گویائی سے محروم بچوں کو قرآن سکھانے کا مرکز قایم

11:19 - September 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3503535
بین الاقوامی گروپ: ترکی میں ایک قرآنی مرکز بہرے اور گونگے بچوں کو اشاروں سے قرآن سکھانے پر کام کررہا ہے

ترکی ، قوت گویائی سے محروم بچوں کو قرآن سکھانے کا مرکز


ایکنا نیوز- آناتولی نیوز کے مطابق «شانلی اورفه» شہر میں متعدد گونگے اور بہرے بچے ایسے قرآنی مرکز میں قرآن سیکھ رہے ہیں جہاں انکو اشاروں سے قرآن سکھایا جاتا ہے

ایک سال سے کام کرنے والے اس مرکز سے اب تک درجنوں بچے قرآن مجید سیکھ چکے ہیں

قرآنی مرکز کی ٹیچر«زبیده آری» کے مطابق جدید طرز پر بچوں کو قرآن سکھایا جاتا ہے، انکا کہنا تھا : بچوں کو قرآن سیکھتے دیکھ کر عجیب خوشی محسوس ہوتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا: بعض بچے بہت مختصر مدت میں قرآن مجید سیکھتے ہیں اور ان کامیابیوں سے ہمارے حوصلے بہت بڑھتے ہیں ۔

قرآنی ٹیچرکا کہنا تھا: قرآنی کلاسز کے ہمراہ بچوں کو دینی تعلیمات سے مستفید کرایا جاتا ہے اور مستقبل میں اس سلسلے کو مزید وسعت دینے کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔

3641897

نظرات بینندگان
captcha