امریکہ؛ کل کی ٹیلور اور آج کی زہرا / قدم بہ قدم خدا کی طرف

IQNA

امریکہ؛ کل کی ٹیلور اور آج کی زہرا / قدم بہ قدم خدا کی طرف

9:27 - September 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503561
بین الاقوامی گروپ: عیسایی لڑکی " ٹیلور" انقلاب اسلامی کے بعد اسلام قبول کرکے نہ صرف اسلام کی مبلغ بن جاتی ہے بلکہ انکی کوشش سے کیلفورنیا میں پہلی شیعہ مسجد بھی تعمیر کی گیی ہے

امریکہ؛ کل کی ٹیلور اور آج کی زہرا / قدم بہ قدم خدا کی طرف


ایکنا نیوز سے گفتگو میں ایک ایرانی طالب علم عیسائی لڑکی کی داستان یوں بیان کرتا ہے

انقلاب اسلامی سے پہلے رضا اور عباس دو بھائی امریکہ میں زیر تعلیم تھے اور ایک امیر خاندان سے انکا تعلق تھا

انکے والد نے سختی سے انکو تاکید کی تھی کہ خبردار مذہب اور سیاست کے نزدیک بھی نہ جانا ورنہ تمھارے خرچے بند۔

رضا یہاں پر ایک امریکن عیسائی لڑکی " ٹیلور" سے دوستی کرکے اس سے شادی کرتا ہے اور صرف چند عرصے بعد ایران میں اسلامی انقلاب آجاتا ہے

ٹیلور رضا سے پوچھتی ہے کہ اسلام کیا ہے ، رضا جواب دینے سے قاصر نظرآتا ہے تو وہ خود اسلام کے بارے میں کتابیں ڈھونڈ کر مطالعہ شروع کرتی ہے۔


یہاں سے ماجرا شروع ہوتا ہے ٹیلور اسلام کا گہرائی میں مطالعہ کرکے رضا سے طلاق کی درخواست کرتی ہے ، اسکا کہنا تھا کہ اسلام کے مطابق ہماری شادی نہیں ہوئی تھی ، رضا کشمکش میں گرفتار، آخر کار تنگ آکر کہتا ہے کہ میں مسلمان نہیں عیسائی ہوں ،ٹیلور جواب دیتی ہے کہ پھر تو میں ایک عیسائی کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

رضا کے دوست دونوں میں معاملہ حل کرانے کے لیے میٹنگ بلاتے ہیں تو ٹیلور اسلامی حجاب کے ساتھ آکر سب کو حیرت میں ڈال دیتی ہے اور پھر جب ٹیلور بات شروع کرنے سے پہلے صاف عربی میں " بسم اللہ الرحمن الرحیم" پڑھتی ہے تو انکے منہ کھلے رہ جاتے ہیں۔

ٹیلور کہتی ہے کہ تین شرایط کے ساتھ میں رضا سے دوبارہ شادی کرسکتی ہوں۔ ایک رضا دوبارہ کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرے۔دوم یہ کہ رضا تمام اسلامی احکامات پر پابندی سے عمل پیرا ہو اور سوم رضا اسلام کی تبلیغ میں میری مدد کرے

سب حیرت زدہ چپ کہ جواب کیا دیں ، رضا سکوت توڑے ہوئے کہتا ہے کہ صرف پہلی شرط قبول ہے باقی دو میرے لیے سخت ہیں۔

ٹیلور اصرار کے ساتھ تینوں شرایط پر بضد نظر آتی ہے تو رضا کہتا ہے کہ خدا کی قسم میرے والد کو شک بھی ہوا کہ میں مذہب کے قریب ہوا ہوں تو میرا خرچہ پانی بند ہوجائے گا

ٹیلور: رزق خدا دیتا ہے کہ تمھارا والد ؟

رضا پھر منت کرکے کہتا ہے: اول اور سوم شرط قبول لیکن دوم میرے لیے سخت ہے

ٹیلور: میں نے تم سے کوئی دولت نہیں مانگی بس صرف ایک سادہ زندگی، پلیز میری شرایط قبول کرلو، رضا ماننے پر تیار ہوجاتا ہے

اور پھر ٹیلور پرس سے چھوٹا سا قرآن مجید نکال کرکہتی ہے: اس کتاب پر ہاتھ رکھ کر وعدہ کرو، مسلمان اس کتاب پر ہاتھ رکھ کر وعدہ پورا کرنے پر مجبور ہوتا ہے اور پھر اسلامی طریقے سے انکا نکاح ہوتاہے

اب ٹیلور نے نام " زہرا" رکھ کر رضا کے ساتھ اسلام کی تبلیغ شروع کردی اور جلد ہی انکی کوششوں سے مسلمان خاندانوں کے افراد کے ساتھ دعا کمیل کی محفل شروع کی گیی، زہرا خواتین اور رضا مردوں کی رہنمائی کرنے لگے۔

زہرا کی کوششوں سے مختصر مدت میں کیلفورنیا میں پہلی شیعہ مسجد قایم ہوجاتی ہے اور اب زہرا جنکو لوگ اب بھی " خواہرٹیلور" پکارتی ہے ایک سرگرم مسلمان خاتون کے طور پر تبلیغ اسلام میں مصروف ہے۔

ایرانی چشم دید گواہ کا کہنا ہے : مجھے یاد ہے جب رضا نے ٹیلور کی شرایط ماننے پر رضامندی ظاہر کی تو ٹیلور نے کہا : رضا تم نے ضرور کوئی اچھا کام کیا ہوگا یا کسی نے تمھارے لیے دل سے دعا کی ہوگی کہ آج تمھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے، ایک نو مسلم کا یہ گہرا درک اور سمجھ ، واقعا عجیب تھا میرے لیے !

3643299

نظرات بینندگان
captcha