
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ «iraqakhbar» کے مطابق «زرباطیه» بارڈر سے زایرین کے عراق میں داخل ہونے کے حوالے سے ایرانی اور عراق وفود میں تبادلہ خیال کیا گیا
واسط کمشنر ہاوس کے نمایندے «ماجد عتابی» کا کہنا تھا : واسط کے کمشنر«محمود عبدالرضا» نے اس علاقے سے زایرین کی ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرائی ہے
انکا کہنا تھا کہ ایرانی وفود کے مطابق اربعین امام حسین(علیه السلام) میں اس سال چار ملین ایرانی زایرین عراق آسکتے ہیں اور دیگر ممالک کے زایرین کی تعدد اس سے الگ ہے۔
عراقی نمایندے نے کہا کہ ہے «زرباطیه» سے لیکر کربلا اور عراق کے دیگر شہروں تک تمام راستوں میں موکب اور خیمے لگانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
نجف اشرف کے گورنر نے بھی گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اربعین امام حسین کے لیے تمام ادارے مکمل طور پر میزبانی کے لیے تیار ہیں اور محرم کے مہینے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں۔