وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے

IQNA

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے

10:16 - September 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503583
بین الاقوامی گروپ:سما نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے ایکسپریس وے پر لگائے گئے ہیں جن پر ”خلافت آ رہی ہے “کے نعرے بھی درج ہیں،

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئ


ایکنا نیوز-(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھنہ کے علاقے میں  کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ،نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے ایکسپریس وے پر لگائے گئے  ہیں جن پر ”خلافت آ رہی ہے "کے نعرے بھی درج ہیں،جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا.

نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر داعش کا ”لوگو"بھی بنا تھا، ڈیرہ اسماعیل کے مکین شہری نوید احمد خان کی طرف سے اس جھنڈے سے متعلق 15 پر اطلاع ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا پول سے لگا جھنڈا اتار لیا۔ اطلاع کنندہ نے پولیس کو بتایاکہ وہ سکستھ روڈ پر سفر کررہاتھا جب اس نے یہ جھنڈا دیکھا، پول پر لگے جھنڈے کو پہچاننے میں اس لیے اسے کوئی مشکل نہیں آئی کیونکہ وہ اس طرح کے جھنڈے پہلے سے ہی ٹی وی پر دیکھ چکا ہے ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ،وزارت داخلہ حکام کاکہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے جھنڈوں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے،ادھر اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اتار لئے ۔

نظرات بینندگان
captcha