
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «vetogate» کے مطابق ریڈیو قرآن مصر کے سربراہ حسن سلمان کا کہنا ہے : بہت جلد معروف قاریوں کے شوقین حضرات انکی تلاوت ریڈیو قرآن سے سن سکیں گے۔
انکا کہنا تھا: قرآن کے مفسرین اور دینی علوم کے ماہرین کو بھی ریڈیو مصر کی جانب سے گفتگو کے لیے دعوت دی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریڈیو قرآن مصر شدت پسندی سے مقابلے کے لیے ایک جامع پروگرام پر کام کررہا ہے تاکہ جوانوں کو حقیقی اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا جاسکے۔