ایکنا نیوز- اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مدافع حرم شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں لاکھوں مؤنین اور ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام شریک ہیں۔ شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ میں اہم اور نامور نوحہ خوانوں نے مرثیے پیش کیے جبکہ رہبر انقلاب نے بھی انکے بدن اطہر پر حاضری دی ۔
تہران میں تشییع جنازحضرت امام حسین (ع) اسکوائر سے شہداء اسکوائر تک کی جائےگی جبکہ تہران میں شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کے بعد شہید کے پیکر پاک کوان کے آبائی وطن نجف آباد منتقل کیا جائےگا جہاں کل جمعرات کے دن تشییع کے بعد سپرد خاک کردیا جائے گا۔