
ایکنا نیوز- شہادت ابا عبدالله الحسین (ع) کی مناسبت سے ہفتے کو اسٹاک ہوم شہر کے مرکز میں عاشورا کو جلوس برآمد ہوگا
امام علی(ع) اسلامی مرکز کے تعاون سے منعقد ہونے والے جلوس کا مقصد واقعہ اور پیغام کربلا کو عام کرانا بتایا جاتا ہے۔
جلوس ڈھائی بجے سرگلز تُوری« Sergels torg» میدان سے برآمد ہوگا جو ساڑھے چار بجے اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے مرکزی میدان کے قریب T- Centralen (Stockholm City) میٹرو اسٹیشن واقع ہے جس سے آنے اور جانے والے استفادہ کرسکتے ہیں