عراق؛ کاظمین میں یوم عاشور پر حملے کا منصوبہ ناکام

IQNA

عراق؛ کاظمین میں یوم عاشور پر حملے کا منصوبہ ناکام

9:40 - September 30, 2017
خبر کا کوڈ: 3503603
بین الاقوامی گروپ: عراقی وزارت داخلہ کے مطابق داعش کے دہشت گرد یوم عاشور پر منصوبہ بندی کے دوران گرفتار کرلیے گیے

عراق؛ کاظمین میں یوم عاشور پر حملے کا منصوبہ ناکام


ایکنا نیوز- شفقنا کے مطابق کاظمین میں یوم عاشور پر حملے کا منصوبہ رکھنے والے داعش کے متعدد دہشت گرد کارروائی میں مارے گیے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان وهاب طائی کا کہنا تھا: وزارت داخلہ کی زیرنگرانی اینٹلی جنس ٹیم کی بروقت کارروائی اور اطلاع کے باعث فورسز نے الانبار کے مشرقی علاقے کے «الملالی» میں ایک دہشت گرد ٹیم کو ہلاک کردیا ہے۔


طائی کے مطابق دہشت گرد یوم عاشور پر کاظمین میں حملے کے منصوبہ بندی کررہے تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق فورسز یوم عاشور اور دیگر عزداری پروگراموں کی حفاظت کے لیے پوری تندہی سے کام کررہی ہیں اور ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

3647744

نظرات بینندگان
captcha