
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے CAIR؛کے مطابق مسلمانوں کو دوسرے درجے کے شہری بنانے کی سازشوں کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے
مظاہرہ امریکن اسلامی کونسل اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے «مسلمانوں پر پابندی کبھی نہیں» (#NoMuslimBanEver) مہم کے عنوان سے منعقد کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مہم میں امریکہ میں ٹرمپ کے مسلم مخالف اقدامات اور مسلم فوبیا کے حوالے سے پروگرامات انجام دیے جائیں گے۔
چار روزہ مہم میں مختلف علمی ، ثقافتی اور احتجاجی پروگراموں کے توسط سے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اقدامات کی مذمت اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے کوشش کی جائے گی/۔