آیت‌الله تسخیری: وحدت کے لیے قرآن سے تمسک لازمی ہے

IQNA

آیت‌الله تسخیری: وحدت کے لیے قرآن سے تمسک لازمی ہے

7:56 - December 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3503901
بین الاقوامی گروپ: تہران میں جاری اکتسیویں وحدت کانفرنس سے خطاب میں آیت الله تسخیری نے قرآن مجید کو وحدت کا محور قرار دیتے ہوئے کہا: تمام فرقوں کو قرآن مجید سے تمسک کرکے اتحاد کرنا ہوگا

آیت‌الله تسخیری:وحدت کے لیے قرآن سے تمسک لازمی ہے

 

ایکنا نیوز- وحدت کانفرنس سے خطاب میں رہبر معظم کے مشیرآیت‌الله تسخیری نے مہمانوں کو خوش آمدید اور جشن میلاد النبی کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا : امت مسلمہ میں وحدت ایک جدید اسلامی تمدن کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اسلام دشمن طاقتیں بالخصوص امریکہ اور صھیونی رژیم مسلمانوں میں اختلاف ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

 

آیت‌الله تسخیری کا کہنا تھا: قرآنی امور جیسے توحید اور تقوا پر عمل پیرا ہوکر وحدت کا ہدف آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

انکا مزید کہنا تھا:  اسلامی شریعت وحدت کی بنیاد ہے اور اس حوالے سے تمام اسلامی مسالک ایک نیے تمدن کی بنیاد کے لیے قرآنی تاکید پر عمل کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔/

3670056

نظرات بینندگان
captcha