فوجی سربراہ پر قاتلانہ حملے کا الزام؛ چھ بحرینی باشندوں کو پھانسی کی سزا

IQNA

فوجی سربراہ پر قاتلانہ حملے کا الزام؛ چھ بحرینی باشندوں کو پھانسی کی سزا

8:11 - December 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503989
بین الاقوامی گروپ: بحرینی عدالت نے فوج کے سربراہ پر قاتلانہ حملے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے چھ بحرینی باشندوں کو پھانسی کی سزا سنا دی

فوجی سربراہ پر قاتلانہ حملے کا الزام؛چھ بحرینی باشندوں کو پھانسی کی سزا کا اعلان

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مرآة البحرین؛ کے مطابق فوجی عدالت نے بحرین کی فوج کے سربراہ خلیفه بن احمد آل‌خلیفه پر قاتلانہ حملے پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کرتے ہوئے مذکورہ چھ افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے

 

فوجی عدالت نے مزید سات افراد کو معاونت کے الزام میں  ۷ سال قید اور پانچ دیگر افراد کو شواہد کی عدم فراہمی پر آزاد کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق  مبارک عادل مبارک مهنا  (فوجی افیسر، اہل سنت)، محمد عبدالمحسن احمد متغوی، فاضل سید عباس حسن رضی، سید علوی حسین علوی حسین، مرتضی مجید رمضان علوی اور حبیب جمری جو مکتب اهل بیت(ع) سے تعلق رکھتے ہیں سزا پانے والوں میں شامل ہیں/.

3676114

نظرات بینندگان
captcha