
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العین کے مطابق ادارہ اوقاف کے سربراہ محم مطر کعبی کا اس پروگرام کے حوالے سے کہنا تھا: اس پروگرام میں امارات کے مختلف قرآنی مدارس اور مراکز میں بہترین آواز کے ساتھ تلاوت کرنے والے طلبا اور قرآء کی شناخت اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرانا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا: «قومی آواز» پروگرام میں ماہرین اور قرآنی اساتذہ کے تعاون سے ان بہترین آواز کے ساتھ تلاوت کرنے والے قرآء کو تربیت دیا جائے گا تاکہ وہ جدید اصولوں کے ساتھ اس فن میں صلاحیت کا اظھار کرسکے۔
محمدمطر کعبی نے تربیتی پروگرام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان طلبا کو بین الاقوامی مقابلوں میں نمایندگی کے علاوہ مساجد، ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں بھی ان سے استفادہ کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔/