
ایکنا نیوز- ایسوسیٹیڈ پریس کے مطابق چینی باشندے«لی آیجیه» کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو عبرت کا نشان بنانے کی دھمکی دی گیی ہے۔
آیجیه کے شوہر نے سوشل میڈیا پر مسلم فوبیا کے حوالے سے چینی حکومت کی پالیسی پراعتراض کیا تھا جسپر انہیں بیس سال کی سزا سنائی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا: حکومت میرے شوہر کو عبرت بنانا چاہتی ہے تاکہ دوسرے لوگ میرے شوہر کو دیکھکر اعتراض کی جرات نہ کرسکے۔
مذکورہ فرد کے وکیل کا کہنا کہ سینکیانگ کے علاوہ کہیں پربھی یہ جرم ہوتا تو زیادہ سے زیادہ انہیں تین سال قید کی سزا دی جاتی مگر مسلمانوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے یہ نادرست فیصلہ کیا گیا ہے۔
مسلم اقلیتی آبادی کو کہا گیا ہے کہ چین کی کیمونسٹ حکومت کے خلاف کویی بات نہیں کی جاسکتی۔
حجاب پر پابندی،روزہ ، نماز اور اسلامی عبادات کے ساتھ ساتھ انکے باہر جانے پر سختی ان دنوں چینی مسلمانوں کا مقدر بن چکی ہے اور سخت مشکلات سے انہیں دوچار کیا گیا ہے۔/