
ایکنانیوز- برلین میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق مذکورہ نمایش میں «هانس گئورگ برگر»( Hans Georg Berger)
کی تصاویر اور فن پارے شامل ہوں گے جبکہ « مکاشفہ؛شیعه دنیا کے اندر تین سفر» کے عنوان سے مذکورہ نمایش گیارہ جنوری کو جرمنی کی بمبرگ یونیورسٹی کی اسلامی فاین آرٹس گیلری میں منعقد ہوگی جو چودہ اپریل تک جاری رہے گی۔
بمبرگ یونیورسٹی کی اسلامی فاین آرٹس گیلری میں مختلف شعبوں کے طلباء اپنے تحقیقی مطالعے کے حوالے سے سرگرمیاں انجام دیتے ہیں جبکہ خواہشمند طلبا اس گیلری کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
میوزیم کی ویب سایٹ کے مطابق « مکاشفہ؛شیعه دنیا کے اندر تین سفر» نمایش میں ھانس گیورگ کی ڈکومنٹری اور قم ،مشہد اور دیگر مقامات کی تصاویر شامل ہیں جبکہ دیگر فوٹوگرافرز کی تصاویر بھی نمایش میں پیش ہوں گی۔
مذکورہ تصاویر اس سے پہلے مکاشفه اور تماشا کے نام سے کتاب میں چھپ چکی ہیں ، اس کتاب میں ناصرالدین شاه کے دور کی ۱۵۰ سال قبل کی تصاویر، مظفرالدین شاه کی ۱۱۰ کے حوالے سے تصاویر سمیت مختلف تاریخی تصاویر شامل ہیں/.
