جدہ؛ ۲۲۰ خواتین کو قرآن میں مہارت کی خصوصی اسناد جاری

IQNA

جدہ؛ ۲۲۰ خواتین کو قرآن میں مہارت کی خصوصی اسناد جاری

7:04 - February 07, 2018
خبر کا کوڈ: 3504170
بین الاقوامی گروپ: جدہ شہر کے «خیرکم» قرآنی مرکز کی جانب سے دو سو بیس خواتین کو تدریس قرآن میں مہارت کی سرٹیفیکیٹ جاری کردی گیی

جدہ؛ ۲۲۰ خواتین کو قرآن میں مہارت کی خصوصی اسناد جاری

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی العرب الیوم کے مطابق "خیرکم" قرآنی مرکز کی ڈایریکٹر امینه رحیلی کا کہنا تھا: مختلف قرآتوں کے حوالے سے اس انجمن میں ماہرین کی کمیٹی قایم کی گیی ہے

 

انکا کہنا تھا کہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ماہر خواتین کو «خیرکم» مرکز کی جانب سے خصوصی قرآت کی سند جاری کی جاتی ہے۔

 

قرآنی انجمن«خیرکم» جدہ میں قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے کام کررہی ہے جسمیں اب تک دو سوبیس خواتین کو خصوصی قرآت کی سند جاری ہوچکی ہے

 

اہل سنت میں ایسے خواتین کو مذکورہ سند جاری کی جاتی ہے جو مختلف قرآت میں ماہر اور عبور رکھتی ہوں۔

 

 

تاریخ کے مطابق ماہر قراء کی تاریخ اور سلسلہ  تابعینِ تابعین،  تابعین ، صحابه اور پھر رسول خدا(ص) سے جا ملتا ہے۔

 

قرآن کریم  حضرت محمد (ص) پرنازل ہوا اور آپ نے دوسروں کے لیے پڑھا اور صحیح روش اور قرآت وہی ہے جو رسول  اسلام(ص) نے بیان فرمایا. بعض قرآء کی روش اور طرز کو پیغمبر اسلام(ص) سے منسوب کیا جاتا ہے۔/

3689159

نظرات بینندگان
captcha