ایکنا نیوز- قطری اخبار الشرق کے مطابق پروجیکٹ کی سنگ بنیاد رکھ دی گیی ہے جسکی افتتاحی تقریب میں قطر کے وزیر اوقاف بھی شریک تھے۔
وقف عام کے عنوان سے پروجیکٹ کا مقصد قرآنی مرکز اور قرآنی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جسمیں دوعمارت اور ایک سو بارہ کمرے شامل ہیں جبکہ اس منصوبے پر ۷۰ ملین ریال لاگت تخمینہ لگایا گیا ہے
قطر کی وزارت اوقاف و امور اسلامی کے ڈایریکٹرخالد بن محمد بن غان آل ثانی نے سنگ بنیار رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا: «الأترجه» پروجیکٹ قرآنی خدمات کا بہترین نمونہ ہے اور اس کی تکمیل میں دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
قرآنی تعلیمات کے میعار کو بلند کرانا،طلبا و طالبات کے قرآنی مراکز میں داخلے میں اضافہ اور قرآن مراکز کو سہولیات فراہم کرنا اس پروجیکٹ کے قیام کا مقصد بتایا گیا ہے۔/