IQNA

11:55 - April 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504439
بین الاقوامی گروپ: شامی وزارت خارجہ نے دمشق حملوں کی شدید مذمت کردی

شام پر امریکی حملے کی مذمت

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے سانا کے مطابق وزارت خارجہ نے دمشق پر امریکی اور اتحادیوں کے حملوں کی شدید مذمت کردی

 

وزارت خارجہ نے ان حملوں کوتمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

 

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ان حملوں کا مقصد شام میں تکفیری دہشت گردوں کو بچانے کی کوشش ہے۔

 

وزارت خارجہ نے کیمیایی حملوں کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان الزامات کی تحقیق سے انکار کرکے ثابت کررہا ہے کہ وہ حقایق چھپانا چاہتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ رات امریکی اور اتحادی فورس نے دمشق پر شدید حملہ کا اور روسی  وزارت دفاع کے مطابق کم از کم سو میزائیل دمشق کے اہم مقامات پر داغے گیے۔/

3705466

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: