IQNA

20:59 - April 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504474
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شیعہ مسلمان شہید اور ایک زخمی ہوگیا

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں علی رضا اور سید زمان شیعہ مسلمان شہید جبکہ پولیس اہلکار صفر  زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے مغربی بائی پاس کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو افراد محمد علی اور محمد زمان کو شہید کردیا جبکہ واقعہ میں ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا۔

کہا جاتا ہے کہ علی رضا شیعہ کانفرنس کا اہم رکن اور زمان شہداء ویلفیر کا ممبر ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ شہداء کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے اور بظاہر یہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسلسل واقعات سے شہر میں ایک بار پھر صورتحال کشیدہ ہوچکی ہے اور حکومٹی رٹ کا نام و نشان نظر نہیں آتا۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: