ایکنا نیوز- تہران کے امام خمینی کمپلیکس میں جاری پینتیسویں قرآنی مقابلوں کی محفل میں ایرانی وزیر ثقافت و اسلامی امور سید عباس صالحی نے حاضری دی۔
اس سے پہلے دیگر اعلی حکام بھی مقابلوں میں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے شریک ہوتے رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تہران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں دنیا کے چوراسی ممالک سے ۳۷۰ نمایندے شریک ہیں ،مدارس کے طلباء کے درمیان ( قم)، خواتین کا (تہران کے ہوٹل ارم)، اسپشل اور مردوں کا مقابلہ (امام خمینی(ره) کمپلیکس) میں مقابلے جاری ہیں اور جہاد یونیورسٹی کے تعاون سے اگلے ہفتے کو طلباء مقابلے منعقد ہوں گے۔/