IQNA

9:28 - April 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3504495
بین الاقوامی گروپ: امریکیوں کی بڑی تعداد نے سپریم کورٹ کے برابر ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلے کے خلاف مظاہرہ کیا

امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے TRT Haber؛ کے خلاف ٹرمپ کے مسلم مہاجر مخالف قانون اور فیصلے پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ٹرمپ کے اس فرمان کے خلاف گذشتہ روز سپریم کورٹ میں اس قانون کا جایزہ لیا گیا جبکہ اس موقع پر عمارت کے باہر بڑی تعداد میں امریکیوں نے اس حکم کے خلاف مظاہرہ کیا اور مسلمانوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔

 

رپورٹ کے مطابق مسلم مخالف قوانین کے خلاف آج بھی مظاہروں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

ستمبر کو دیے گیے بیان میں ٹرمپ نے  ایران، لیبیا، شام، یمن، سومالیہ، چاڈ اور شمالی کوریا اور بعض وینزویلا کے حکام کے داخلے پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔

 

ٹرمپ نے محفوظ امریکہ کے لیے اس قانون کو ناگزیر بیان کیا تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس قانون کے خلاف امریکہ کے اندر بعض ریاستوں نے اس کو امریکی قوانین اور آزادی کے خلاف قرار دیتے ہویے عمل سے انکار کیا تھا۔

 

زرایع کے مطابق جون کے آخر تک اس قانون سازی پر سپریم کورٹ فیصلہ صادر کرسکتا ہے۔/

3709401

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: