IQNA

7:02 - April 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504499
بین الاقوامی گروپ: «شیخ ابراهیم زکزاکی» نے سعودی عرب کو شیعوں کے قتل عام میں ملوث نایجیرین فوجیوں کا سپورٹر ٹھرایا

زکزاکی نے سعودی عرب کو شیعوں کے قتل میں ملوث قرار دیا

ایکنا نیوز- خبررساں چینل العالم؛ کے مطابق نایجیرین عالم اور شیعہ لیڈر«شیخ ابراهیم زکزاکی» نے اپنے بیٹے سے ٹیلیفون پر گفتگو میں آزادی کے لیے نایجیرین حکومت کی شرایط کو رد کرتے ہوئے کہا : امریکی اور برطانوی حمایت سے سعودی عرب

 حکومت نایجیرین فوج کی شیعہ کشی میں معاونت کررہی ہے

 

زکزاکی نے نایجیرین حکومت سے مذاکرت پر تنقید کرتے ہوئے کہا: کسی سیکورٹی افیسر سے مذاکرات کیسے ممکن ہے، جو شخص آپکو قید کرے ، آپکی باتوں کو اہمیت نہ دے اس سے بات چیت کیونکر ممکن ہے؟

 

انکا کہنا تھا: چار سال سے جس موقف پر قایم ہوں اسمیں تبدیلی ممکن نہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۱۵ کو «زاریا» پر نایجیرین فورسز کے حملے میں سینکڑوں شیعہ شہید اور زخمی ہوگیے تھے اور شیخ زکزاکی کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا ، انکی بیٹی کے مطابق شیخ زکزاکی کی حولت غیرتسلی بخش ہے۔/

3709521

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: