
ایکنا نیوز- مصری اخبار روزنامه الدستور کے مطابق ڈاکٹر«احمد الطیب» نے اعتدال پسندی کو بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شدت پسندی کا راستہ روکا جاسکتا ہے
انڈونیشیاء کے دورے پر صدر مملکت سے گفتگو میں شیخ الأزهر نے ہمراہ وفد کے ساتھ میانہ روی کو اسلامی دنیا کی مشکلات کے لیے راہ حل قرار دیا
شیخ الازھر کا کہنا تھا کہ اسلامی علما کونسل میانہ روی کے لیے ہر قسم کی علمی اور ثقافتی کاوشوں میں مصروف عمل ہیں اور انڈونیشاء مختلف اقوام اور مسالک کے ساتھ میانہ روی کا بہترین نمونہ ہے ، انکا کہنا تھا : میں «الأزهر» میں انڈونیشین طلبا کو پڑھانے پر فخر کرتا ہوں۔
«الأزهر» کی رپورٹ کے مطابق الازھر کے علما اور انڈونیشین حکام میں اسلامی ممالک میں فوجی مداخلت ، مسلمان مہاجرین اور مسله فلسطین و قدس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔/