انڈّونیشین صدر سے ملاقات میں: اعتدال پسندی بہترین راستہ ہے

IQNA

انڈّونیشین صدر سے ملاقات میں: اعتدال پسندی بہترین راستہ ہے

13:03 - May 01, 2018
خبر کا کوڈ: 3504516
بین الاقوامی گروپ: شیخ الازھر «احمد الطیب» نے انڈونیشیاء کے صدر سے گفتگو میں کہا کہ میانہ روی بہترین اسلامی طرز فکر ہے

انڈّونیشین صدر سے ملاقات میں:اعتدال پسندی بہترین راستہ ہے

ایکنا نیوز- مصری اخبار روزنامه الدستور کے مطابق ڈاکٹر«احمد الطیب» نے اعتدال پسندی کو بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شدت پسندی کا راستہ روکا جاسکتا ہے

 

انڈونیشیاء کے دورے پر صدر مملکت سے گفتگو میں شیخ الأزهر نے ہمراہ وفد کے ساتھ میانہ روی کو اسلامی دنیا کی مشکلات کے لیے راہ حل قرار دیا

 

شیخ الازھر کا کہنا تھا کہ اسلامی علما کونسل میانہ روی کے لیے ہر قسم کی علمی اور ثقافتی کاوشوں میں مصروف عمل ہیں اور انڈونیشاء مختلف اقوام اور مسالک کے ساتھ میانہ روی کا بہترین نمونہ ہے ، انکا کہنا تھا : میں  «الأزهر» میں انڈونیشین طلبا کو پڑھانے پر فخر کرتا ہوں۔

 

«الأزهر» کی رپورٹ کے مطابق الازھر کے علما اور انڈونیشین حکام میں اسلامی ممالک میں فوجی مداخلت ، مسلمان مہاجرین اور  مسله فلسطین و قدس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔/

3710698

نظرات بینندگان
captcha