ایرانی ثقافتی سفیر؛ بلغاریہ میں قرآنی ورکشاپ کی ضرورت

IQNA

ایرانی ثقافتی سفیر؛ بلغاریہ میں قرآنی ورکشاپ کی ضرورت

7:16 - May 06, 2018
خبر کا کوڈ: 3504539
بین الاقوامی گروپ: بلغاریہ میں ایرانی سفیر نے مسلم علما کونسل کے سربراہ سے گفتگو میں قرآنی نمایش اور ورکشاپ کو ضروری قرار دیا

ایرانی ثقافتی سفیر؛بلغاریہ میں قرآنی ورکشاپ کی ضرورت

ایکنا نیوز- بلغاریہ میں ایرانی ثقافتی سفیر حمیدرضا آزادی، نے مسلم علما کونسل کے سربراہ  وداد احمد سے ملاقات کی۔

 

ملاقات میں دو طرفہ ثقافتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

آزادی نے ملاقات میں  وداد احمد کو بین الاقوامی سیمینار «بالکان میں صوفیسم ، ثقافتوں میں پل» میں شرکت کی دعوت دی جسمیں ایرانی اور بلغاریہ کے مسلم دانشور شرکت کریں گے۔

 

ملاقات میں باہمی تعاون سے نمایشگاہ، قرآنی ورکشاپ، زبان فارسی کی کلاسز، تعلیمی وفود کے تبادلے اور اسلامی مراکز کے دوروں پر بھی بات چیت کی گیی۔

 

وداد احمد نے سیمینار میں شرکت پر آمادگی کا اظھار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو خوش آیند قرار دیا ۔

 

انہوں نے قرآنی ورکشاپ جیسے پروگراموں کے حوالے سے ہرطرح کے تعاون کا بھی اظھار کیا اور کہا کہ وحدت کے حوالے سے وہ ہر طرح کے مشترکہ پروگرام  کے لیے تیار ہے۔/

3711419

 

نظرات بینندگان
captcha