
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ھندوستانی دارالحکومت میں قرآنی زندگی پر نشست منعقد ہوئی جس میں دہلی نو میں مقیم ایرانیوں کے علاوہ نمایندہ ولی فقیہ حجت الاسلام مھدوی پور، ایرانی سفارت کار اور طلبا شریک تھے۔
ایرانی ثقافتی مرکز میں منعقدہ نشست کا آغاز دعا کمیل سے ہوئی جبکے شعراء نے ولادت قائم آل محمد(عج) کے حوالے سے عقیدت کا اظھار کیا۔
پروگرام میں ھندوستان میں جامعہ المصطفی کے سربراہ حجتالاسلام محمدرضا صالح نے ان آیات کی تلاوت کی: «یا أَیهَا الَّذِینَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِینَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ» اور درست گواہی کو اہم قرار دیتے ہوئے آیت «أَوِ الْوَالِدَینِ وَالْأَقْرَبِینَ» اور آیت «إِنْ یكُنْ غَنِیا أَوْ فَقِیرًا» کی وضاحت کی اور کہا کہ «فَاللَّهُ أَوْلَى بِهِمَا» خدا سب پر گواہ و آگاہ ہے۔
انہوں نے مزید آیت «فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَى أَنْ تَعْدِلُوا» کے حوالے سے کہا کہ نفس کی پیروی خطرناک ہے اور «وَإِنْ تَلْوُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیراً» حق معاملے میں شہادت اور گواہی پر تاکید کی۔
حجتالاسلام صالح نے قرآنی آیات کے رو سے عدالت کے ٘مختلف پہلووں کو اجاگر کیا۔
انکا کہنا تھا کہ اقتصادی اور اجتماعی ہرمیدان میں عدالت ضروری ہے اور «قسط» و «عدالت» عدالت کی ذمہ داری کے ساتھ امربالمعروف اور درست گواہی الہی احکامات میں تاکید کی گیی ہے۔/