
ایکنا نیوز- جی نیوز کے مطابق قرآنی پارک میں داخلہ فری ہوگا البتہ صرف دو حصوں میں داخلہ کے لیے ٹکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے
دبئی کے الخوانیج علاقے میں اس پارک کو منفرد ترین پارک قرار دیا جاسکتا ہے۔
الحجیری کے مطابق پارک میں دیوار یا رکاوٹ نہیں البتہ غار معجزات اور شیشے کے گھر میں داخلے کے لیے دس درہم ٹکٹ رکھا گیا ہے۔
دبئی شہر میں اس قرآنی پارک کو ملک کے لیے بہترین سرمایہ شمار کیا جاسکتا ہے۔
پارک میں قرآنی فروٹ اور پودوں کے نام کے ساتھ ہومیوپیتک ادویات اور دوسری اشیاء موجود ہیں جبکہ پارک میں دایمی طور پر نمایشگاہ کا اہتمام کیا گیا ہے
پارک میں کیلے،انگور،انجیر،پیاز،گندم،کھیرے ،کدو اور دوسرے مختلف فایدہ مند سبزی جات کاشت کیے گیے ہیں جبکہ سولر سسٹم اور وایی فایی کی سہولیات فراہم کی گیی ہیں
الحجیری کے مطابق جدید شہروں میں اسطرح کے قرآنی پارک کو اہم اقدام قرار دیا جاتا ہے۔