
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «ڈهیل» کے مطابق منگل کو ایک پیغام میں اسلامی کونسل نے کہا ہے کہ ڈونالڈٹرمپ کے دور حکومت میں اسلامی فوبیا میں شدت آچکی ہے اور اس حوالے سے رمضان المبارک میں مساجد کے آس پاس رفت وآمد میں احتیاط کرنا ضرور ی ہے
پیغام میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی فوری رپورٹ کرنا ضروری ہے ، ماہرین کے مطابق امریکہ میں بدھ کا پہلا رمضان متوقع ہے۔
اسلامی کونسل کی رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۱۷ میں اسلام کے خلاف نفرت انگیزجرایم میں سترہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔/