
ایکنا نیوز- سعودی اخبار عکاظ کے مطابق مکہ مکرمہ میں عالم اسلام کے وزرائے اوقاف کی گیارویں کانفرنس کی افتتاحی میں کانفرنس کمیٹی کے سربراہ «شیخ صالح بن عبدالعزیز» نے اسلام اور رسول گرامی (ص) کے درست تعارف پیش کرنے کو عالم اسلام کے وزرایے اوقاف کی اہم ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسلامی دنیا کو کافی چیلنجیز درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جولوگ اسلام پر دہشت گردی کا لیبل لگاتے ہیں وہ اسلام اور رسول اکرم (ص) کی شناخت سے ناواقف ہیں۔
پروگرام سے خطاب میں مصر کے وزیر اوقاف «محمد مختار جمعه» نے کہا : شدت پسندوں کی وجہ سے اس وقت سخت حالات کا ہمیں سامنا ہے۔
اردن کے وزیر اوقاف «عبد الناصر موسی» نے اسلامی ممالک میں مسجد،امام اور امام جماعت کی تربیت اور ان پر توجہ کے کام کو لازمی قرار دیا ۔
پاکستان وزیر مذہبی امور «سردار محمد یوسف» نے کہا کہ تمام دنیا میں شدت پسندی سے مقابلہ سب کی ذمہ داری ہے اور اس وقت پاکستان اس حوالے سے اہم اقدامات کررہا ہے۔
قابل ذکر ہے اسلامی ممالک کے وزرایے کانفرنس کی گیارویں کانفرنس کا اجلاس مکہ مکرمہ میں شروع ہوچکی ہے جسمیں
مصر، اردن، مراکش، کویت، انڈونیشیاء، پاکستان اور گامبیا کے وزراء شامل ہیں۔/