مسجد النبی میں دس ہزار افراد اعتکاف کریں گے

IQNA

مسجد النبی میں دس ہزار افراد اعتکاف کریں گے

20:10 - May 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3504637
بین الاقوامی گروپ: مسجد النبی میںدس ہزار افراد اعتکاف کریں گے، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے معتکفین کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق رمضان المبارک میں مسجد النبی میں دس ہزار افراد اعتکاف کریں گے، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے معتکفین کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے نئی جگہ مختص کی گئی ہے جس کا گورنر مدینہ منورہ نے دورہ کیا اور انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے گورنر مدینہ نے ہدایت کی کہ نئی جگہ کی وجہ سے معتکف حضرات کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہئے،انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسجد نبوی اعتکاف کیلئے نئی جگہ سے منفی پہلوؤں کا خاتمہ ہوگا۔

نظرات بینندگان
captcha