چین میں سخت نظارت؛ مسلمان گھروں میں سرکاری اہلکاروں کو داخلے کی اجازت

IQNA

چین میں سخت نظارت؛ مسلمان گھروں میں سرکاری اہلکاروں کو داخلے کی اجازت

11:31 - May 29, 2018
خبر کا کوڈ: 3504644
بین الاقوامی گروپ: سرکاری حکم نامے کے مطابق ہرمسلمان پر لازم ہے کہ وہ سرکاری افراد کو اپنے گھروں میں داخلے کی اجازت دے۔

چین میں سخت نظارت؛مسلمان گھروں میں سرکاری اہلکاروں کو داخلے کی اجازت

ایکنا نیوز- سلطانہ نیوز کے مطابق سینکیانگ میں مسلمانوں پر نظارت مزید سخت کی جارہی ہے

 

حکمنامے کے تحت مسلم گھروں میں سرکاری افراد کا داخلہ کسی بھی وقت بلامانع ہوگا اور مسلمانوں کو چاہیے کہ انکو گھر کے افراد کی طرح سمجھ کر خدمت کریں۔

 

علاقے کی مساجد کو حکم دیا گیا ہے کہ ہرمسجد پر چین کا پرچم نصب کریں تاکہ حکومت سے وفاداری کا ثبوت پیش کرسکیں اور مساجد انتظامیہ کو چینی بنیادی قوانین اور «کیمونزم اقدار» کا مطالعہ کرنا ہوگا۔

 

قابل ذکر ہے کہ چین کے مغربی علاقوں میں مسلمانوں پر مذہبی حوالے سے سخت ترین پابندیاں عرصے سے جاری ہیں۔/

3718494

نظرات بینندگان
captcha