جرمنی پادری نے حجاب کی حمایت کردی

IQNA

جرمنی پادری نے حجاب کی حمایت کردی

11:15 - May 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3504651
بین الاقوامی گروپ: جرمنی پادری «ولفگانگ سدل‌مایر» نے حجاب کی حمایت کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے

جرمنی پادری نے حجاب کی حمایت کردی

ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق جرمن پادری «ولفگانگ سدل‌مایر» ان دنوں توجہ کا مرکز بن چکاہے ،انہوں نے اسلام مخالف پارٹی«آلٹرنیٹیوفار جرمن» کی رہنما آلیس الیزابت وایڈل کی حجاب مخالف تقریر پر رد عمل دیا ہے

 

آلیس الیزابت وایڈل نے پادری کی تصویر فیس بک پرپوسٹ کرکے انکے اس کام کو احمقانہ قرار دیا ہے مگر متعدد دیگر پادریوں نے اس کام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر حمایت اور رد عمل کا ایک وسیع سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم مسلمانوں میں اس حمایت سے خوشی کی لہر دوڈ چکی ہے۔

 

مشکل کہاں سے شروع ہوئی ؟

 

کچھ عرصے قبل ایک یہودی جوان جو سرپر مخصوص یہودی ٹوپی (کیپا) پر حملے کا واقعہ رونما ہوا تو اس پر شدید اعتراضات شروع ہوئے ،تاہم اس واقعے سے یہ تاثیر ظاہر ہوا کہ اب سر پر کیپا یا حجاب رکھنے کو لوگ درست نہیں سمجھتے.

 مگر سوچنے کی بات ہے کہ ان علامات کو صرف ایک رسم کے طور پر نہ دیکھا جائے اگر انکے احساسات اور جذبات اور عقیدے سے لگاو کے طور پر سمجھنے کی کوشش کریں تو اندازہ ہوتا ہے کہ مثلا ایک مسلمان حجاب سے کسقدر وابستگی رکھتا ہے اور اس حوالے سے ان کو کسقدر مشکلات پیش آرہی ہیں؟

 

خود یورپی چینلز کے مطابق مسلمان خواتین یورپ میں حجاب کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کررہی ہیں جاب ملنے میں مشکلات اور کام کے دوران ان کی توہین و حقارت وغیرہ، لہذا ضرورت ہے کہ ان کے احساسات کو ملحوظ نظر رکھا جائے اور ان سے ہمدردی لازم ہے۔

 

جرمنی پادری اور توہین

 

اگر ان دنوں آلیس الیزابت وایڈل کی فیس بک پوسٹ کو دیکھے تو انداز ہوتا ہے کہ کسقدر توہین و حقارت کا طوفان بپا کیا جارہا ہے اور حجاب کی حمایت پر اس اقدام کو سراہنے کی بجایے نفرت کے پیغامات عام ہورہے ہیں ، ان مشکلات کے حل کے لیے بنیادی طور پر پروگرام سازی کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔/

3718814

 

نظرات بینندگان
captcha