مسلم نوجوان کو بچانے والے سکھ پولیس اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

IQNA

مسلم نوجوان کو بچانے والے سکھ پولیس اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

14:07 - May 31, 2018
خبر کا کوڈ: 3504654
بین الاقوامی گروپ:حال ہی میں مسلم نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچا کر ہیرو بننے والے بھارتی سکھ پولیس اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق بھارت میں مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر، ہندو شدت پسندوں نے اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کردی۔ حال ہی میں شمالی ریاست اتراکھنڈ میں مسلم لڑکے کو مشتعل ہجوم سے بچانے والے سکھ پولیس اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد جہاں سکھ پولیس اہلکار کی تحسین کی جارہی ہے تو دوسری طرف ہندو انتہا پسند انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

سکھ پولیس اہلکار جگندیپ سنگھ کی یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ تاہم ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کہ بعد حکومت نے انہیں چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ اس حوالے سے جگندیپ کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنا فرض نبھا رہا تھا۔ اگر میں وردی میں نہ بھی ہوتا تو بھی میں ایسا ہی کرتا اور ہر انڈین کو یہی کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ انتہا پسندوں کے حملے کا شکار ہونے والے مسلم نوجوان پر الزام تھا کہ وہ ہندو لڑکی سے ملنے مندر آیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha