
ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علمی کانفرنس کمیٹی کے سربراہ سیدمرتضی جمال الدین نے «قرآن و عترت میں معرفتی ضرورت» پر تاکید کرتے ہوئے کہا: کانفرنس «لن یفترقا» کے عنوان سے ۱۵ ربیعالاول کو عراق کے مقدس شهر کربلا میں منعقد کی جارہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد رسول اکرم (ص) کی حدیث اور ائمه (ع) کے بیانات اور روایات کا عملی تجسم پیش کرنا ہے۔
جمال الدین نے قرآنی معارف اور پیغامات کو عصر حاضر کے چیلنجز سے مقابلے کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے کہا: انہیں مسایل کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن رہنمائی کا حصول مقاصد کانفرنس میں شامل ہے۔
انکا مزید کہنا تھا: عقیدتی امور میں قرآن تحقیق، فقھی تحقیق،علمی اور تفسیری تحقیق، اخلاقی، تعلیمی، تربیتی اور سیاسی مسایل کے ساتھ ساتھ ادبی اور زبان امور کے موضوعات پر کانفرنس میں مقالے پیش ہوں گے۔/