
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق مسجد کوفہ کے متولی سید محمد مجید الموسوی نے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ربیع الاول کے مہینے میں السفیر فیسٹیول اورقرآنی مقابلوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
مسجد کوفہ کے دارلقرآن مرکز کے ڈایریکٹر سید عادل الیاسری کا اس بارے میں کہنا تھا: مقابلوں کے لیے تمام صوبوں کے مراکز اور مدارس کو دعوت نامے ارسال کردیے گیے ہیں۔
مسجد کوفہ کے شبعہ تعلقات عامہ کے سربراہ عبدالعلی ابراهیمی نے السفیر فیسٹیول کے حوالے سے کہا: گذشتہ سالوں کی مانند نجف یونیورسٹی کو بھی فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی گیی ہے اور فیسٹیول میں انکے اساتذہ کے خطابات متوقع ہیں۔/