
ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور صھیونی سازشوں کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں نے وطن واپسی مارچ میں حصہ لیا۔
مختلف تنظیموں نے فسلطینیوں کو سازشی معاہدوں کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی دعوت دی ہیں اور اسی حوالے سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
فلسطینی مظاہرین کا کہنا ہے کہ تمام حقوق حاصل کرنے تک وہ میدان میں موجود رہیں گے۔
مظاہرین کو روکنے کے لیے صھیونی فورسز نے آنسو گیس کے شیلنگ کی اور فایرنگ کرکے کم از کم پچیس فلسطینیوں کو زخمی کردیا ۔
فلسطینی رہنماوں کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق اگر غزہ کا محاصرہ ختم نہ کیا گیا تو مظاہروں میں مزید شدت لایا جائے گا اور اس کو وسعت دی جائے گی۔
تیس مارچ سے ہونے والے مظاہروں میں اب تک ۲۳۳ فلسطینی شہید اور ۲۴۵۰۰ زخمی ہوچکے ہیں۔/