
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مرآة البحرين کے مطابق ادارہ اوقاف اہل سنت بحرین کے تعاون سے سیمینار میں کویت کے شدت پسند اور شیعہ مخالف سلفی عالم دین عثمان الخمیس کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ منامہ سیمینار میں اس حال میں شدت پسند عالم دین کو دعوت دی گیی ہے کہ جہاں عرصے سے کافی شیعہ علما کو یہاں آنے سے روکا جارہا ہے۔
عوامی مظاہرے
گذشتہ روز بحرین - اسرائیل تعلقات میں اضافے اور شیعہ عالم دین شیخ علی سلمان کی سزا کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے ہوئے۔
انقلاب چودہ فروری تنظیم کے جوانوں کی جانب سے شیعہ علما کے خلاف اقدامات اور صھیونی لابی سے دوستی کے خلاف مظاہروں کی دعوت دی گیی ہے اور متعدد تنظیموں نے شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہیں۔
ایک طرف جہاں مظاہرے ہورہے ہیں وہی پر صھیونی اخبار «یدیعوت آحرونوت» لکھتا ہے: «ایلی کوهن»، اسرائیلی وزیر اقتصاد بحرین حکام کی دعوت پر منامہ آرہا ہے۔/