
ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی ان دی ٹوی وی کے مطابق کلایہ میں مدرسہ اہل بیت کے قریب دھماکے میں کم از کم تیس شیعہ شہید اور پچاس دیگر زخمی ہوگیے ، حملہ مدرسے کے قریب بازار میں ہوا۔
پولیس افیسر کا کہنا تھا: واقعے میں اکتیس افراد شہید جبکہ ۲۲ دیگر زخمی ہوئے ہیں جنکی اکثریت پیروان اہل بیت سے تعلق رکھتی ہے اور ان میں ۱۷ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اورکزیی ایجنسی قبایلی خودمختار علاقوں میں شمار ہوتا ہے جو دنیا کے خطرناک علاقوں میں سے ایک ہے اور افغان سرحد سے نزدیکی کی وجہ سے دہشت گردوں کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔/