‘پادریوں کے ہاتھوں جنسی ہراساں بننے والی نن نے خاموشی توڑ دیں‘

IQNA

‘پادریوں کے ہاتھوں جنسی ہراساں بننے والی نن نے خاموشی توڑ دیں‘

10:46 - November 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3505396
بین الاقوامی گروپ- کیتھولک چرچ کی عالمی تنظیم برائے نن نے مطالبہ کیا ہے کہ پادریوں کے ہاتھوں جنسی ہراساں کا نشانہ بننے والی تمام نن "خاموشی اور خوف کا دائرہ" توڑ کر اپنی آواز بلند کریں۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز  کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ اپنے ساتھ ہونی والی جنسی ذیادتی کو پولیس میں رپورٹ کریں۔

دنیا بھر سے 5 لاکھ نن کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل یونین آف سپریریور جنرل نے حلف لیا کہ وہ جنسی ہراساں کی متاثرہ نن کی مدد کرے گی اور انصاف کے حصول کے لیے اقدامات کریں گی۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام "خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے" کی مناسبت سے جاری ایک پروگرام میں نن کی نمائندہ تنظیم نے اعلامیہ جاری کیا کہ افریقہ اور بھارت میں پادریوں کی جانب سے نن کو جنسی ہراساں کرنے کے کئی واقعات پیش آتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کیرالا میں پادری فانکو ملاکول کو ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد پوپ فرانسیس نے انہیں جنسی اسکینڈل کی بنیاد پر ذمہ داری سے فارغ کردیا تھا۔

پادری فانکو ملاکول پنجاب کی شمالی ریاست جالندھر میں روم کیتھولک ڈایوسس کے سربراہ تھے جن پر2014 سے 2016 کے درمیانی عرصے میں 13 مرتبہ نن کے ساتھ ریپ کا الزام ہے۔

تنظیم نے واضح کیا کہ "چرچ کی بدنامی کا خوف دلا کر جنسی تشدد کے خلاف آواز بلند نہ کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ "ہم جنسی ہراساں کے خلاف صاف اور شفاف سول اور کرمنل رپورٹ کی حمایت کرتے ہیں چاہے وہ چرچ میں ہو یا معاشرے کے دیگر طبقوں میں"۔

نظرات بینندگان
captcha