
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ینی شفق کے مطابق تیونس میں صحافی الاینس کے رکن عبدالصمد کا کہنا ہے کہ بن سلمان کے سفر کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا: بن سلمان کے سفر کو خوش آمدید نہیں کہا جائے گا اور احتمالی طور پر یمن میں جنگی جرایم کے حوالے سے بن سلمان کے خلاف عدالت میں شکایت بھی درج کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق تیونس میں مدیران اخبار کی تنظیم، صحافیوں کی تنظیم اور انجمن خواتین وغیرہ بن سلمان کے خلاف مظاہرہ کرسکتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تیونس صدارتی آفس کی ترجمان سعیدہ قراش کا پریس کانفرنس سے کہنا تھا کہ سعودی ولی عھد منگل کو تیونس کا دورہ کررہا ہے۔ /