
ایکنا نیوز- ایسوسیٹیڈ پریس کے مطابق جرمن پولیس نے مسجد کی تلاشی کے علاوہ امام مسجد سے بھی تفتیشی سوالات کیے۔
رپورٹ کے مطابق امام مسجد پر شام میں دہشت گردوں کی مالی سپورٹ کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
عدالت کے مطابق پینتالیس سالہ «احمد» سے سوالات اور تفتیش اس چھاپے کا مقصد بتایا جاتا ہے۔
عدالتی وکیل کے مطابق «ابوالبراء» کے نام سے اس ٹویٹ میں خدشتہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مذکورہ فرد کی جانب سے شام میں اسلحے کی خریداری کے لیے مالی تعاون کیا گیا ہے۔
عدالتی ترجمان مارٹین اسٹلٹنرMartin Steltner نے ایسوسیٹیڈ پریس سے گفتگو میں کہا: اس چھاپے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے اور صرف دہشت گردی سے مقابلے کے حوالے سے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔/