IQNA

18:47 - December 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3505503
بین الاقوامی گروپ-وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید بن سلطان النہیان آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ولی عہد باالترتیب اگلے ماہ اور فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

کابینہ کا اجلاس

فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں صنعت، فنانس اور ایوی ایشن سمیت کئی شعبوں کے معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری پیکج کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی جس کی مفاہمتی یادداشت کا مسودہ ایک ہفتے میں تیار کرلیا جائے گا۔'

واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد حال ہی میں کئی ممالک اور تجارتی وفود نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا، تاہم وزیر اعظم عمران خان نے ایونٹ میں شرکت کی تھی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں منصوبوں میں پیسہ لگانے کی دعوت دی تھی۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: