بغداد میں قرآنی نسخے کی تقریب رونمائی+تصاویر

IQNA

بغداد میں قرآنی نسخے کی تقریب رونمائی+تصاویر

8:53 - December 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3505508
بین الاقوامی گروپ- بغداد میں خطاطی شدہ نسخے کی رونمائی قومی قرآنی علوم مرکز میں کی گیی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق تقریب رونمائی گذشتہ روز منعقد کی گیی جسمیں ادارہ اوقاف عراق کے سربراہ

سیدعلاء الموسوی اور مصاحف عالم اسلامی کمیٹی کے رکن سمیح عثامنه شریک تھے۔

 

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد علوم قرآن مرکز کے ڈایریکٹر اور نامور قاری رافع العامری نے عراق میں علما کی قرآن خدمات اور مذکورہ نسخے کی خطاطی کے مراحل پر روشنی ڈالی۔

 

ادارہ اوقاف اہل بیت عراق کے ڈایریکٹر سیدعلاء الموسوی نے علما اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراقی خطاط کے ہاتھ کا ہنر ہم سب کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں اور اس کی آرزو سب کے دلوں میں موجود تھی۔

 

اس تقریب میں خطاطی شدہ قرآن کے مختلف مراحل کے حوالے سے ڈکومنٹری کی نمایش کے علاوہ خطاط کو تحایف اور انعامات بھی دیا گیا۔/

3774196

نظرات بینندگان
captcha