
ایکنا نیوز- «اناطولیہ » نیوز کے مطابق ترک وزیر دفاع نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات کی ۔
اشرف غنی نے ترک تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: دونوں ممالک مذہبی اور ثقافتی تعلقات قابل قدر ہیں اور افغانستان مختلف شعبوں میں ترک تعاون کا مشکور ہے۔
خلوصی آکار نے دفاع تعاون اور خواتین پولیس کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکی کرتے ہوئے کہا: ترکی افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس حوالے سے تمام تر تعاون کے لیے آمادہ ہے۔
ترکی میں انسانی حقوق کی تنظیمIHH) کی جانب سے افغان عوام کے لیے مدد کی گیی ہے جبکہ ہلال احمر کی تنظیم نے بھی کابل میں تین سو گھرانوں کی تکمیل میں تعاون کیا ہے۔/