
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المیادین کے مطابق روس نے اسرائیلی دعوے کو رد کردیا جسکے امریکہ سے خفیہ معاہدے کی بناء پر روس، شام میں ایران اور حزب اللہ کو محدود کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
عبری زبان اخبار «اسرائیل هیوم» میں اردنی حکام نے دعوی کیا ہے کہ روس، ایران اور حزب اللہ کو محدود کررہا ہے۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ خفیہ معاہدے میں روس اور اسرائیل، اردن، آمریکا اور سعودی عرب مذاکرات کے نتیجے میں مذکورہ اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک ٹّویٹ میں کہا ہے کہ امریکن فورسز کو شام سے نکالا جائے گا اور داعش کو شکست دینے کے بعد وہاں رہنے کا مقصد ختم ہوچکا ہے۔/