
ایکنا نیوز- جامعہ العروۃ الوثقی لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام تیس روزہ تعیلمی، تربیتی اور فکری ورکشاپ کا آغاز یک جنوری سے سے لاہور میں ہوگا۔
کارگاہ میں پاکستان کے طول و عرض سے نوجوان طالبعلوں کی شرکت متوقع ہے، طلبا تیس دسمبر تک نام لکھوا سکتے ہیں۔ علامہ سید جواد نقوی کے افتتاحی خطاب کے بعد دروس کا سلسلہ شروع ہوگا۔
نوجوانوں اور جوانوں کو فکری اور اسلامی افکار سے مزین کرنے کے لیے اہم علمائے کرام لیکچرز دیں گے۔
کارگاہ میں ورزش اور تفریحی و جسمانی صحت کے لیے مختلف پروگرام بھی شامل ہیں۔ جامعہ میں نوجوانوں کی رہائش، طعام اور تربیت کا مثالی انتظام کیا گیا ہے۔