
ایکنا نیوز- سال کے آخری ایام میں سال نو کی تقریبات کا آغاز محفل قرآت سے کی گیی، محفل قرآت بوسنیا میں مسلم امور کونسل کے تعاون سے کاکان kakanj شہر میں منعقد کی گیی۔
قرآنی محفل میں بالکان اور ترکی کے معروف قرآء بھی شریک تھے جبکہ محفل قرآت میں تواشیح خوانی بھی کی جائے گی۔
قرآنی محفل کے انعقاد کا مقصد جوانون کی قرآنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور انکی حوصلہ افزائی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سال نو کے موقع پر قرآنی محفل کا سلسلہ بیس سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔