
ایکنا نیوز- افغان نیوز ایجنسی «آریانانیوز» کے مطابق انڈین قومی ریسرچ مرکز جو دہشت گردی کے امور پر کام کررہا ہے کا کہنا ہے کہ دس افراد کے گروپ پر مشتمل گروپ «Harkat ul Harb-e-Islam کے اراکین کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
قومی مرکز کے مطابق مختلف علاقوں سے اسلحے بھی برآمد کرلیے گیے ہیں جبکہ مذکورہ گروپ چھبیس جنوری کو قومی جشن کے دن کارروائی کا پرگرام بنا رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے بم اور دیگر ڈیواسز تیار کرلیا گیا تھا اور خودکش حملے کا پروگرام تیار کیا جارہا تھا۔
اس سے پہلے بھی انڈین فورسز داعش کے گروپس نابود کرنے کا دعوی کرچکی ہیں تاہم انکا کہنا ہے کہ یہاں کے روشن فکر مسلمانوں کی وجہ سے داعش کو کامیابی نہیں مل رہی۔/